فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، راشد لطیف

فخر نے 3 اور 4 اننگز کے علاوہ ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی اچھی اننگ نہیں کھیلی، ون ڈے کے بہترین بلے باز ہیں ،سابق کپتان

جمعہ 8 نومبر 2019 16:36

فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، راشد لطیف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہے کہ فخر زمان کی قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی کیونکہ وہ ٹی20 فارمیٹ کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں۔اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ فخر زمان قومی ٹی20 ٹیم میں جگہ کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹی20 کے کھلاڑی نہیں، 3 اور 4 اننگز کے علاوہ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی اچھی اننگ نہیں کھیلی، ٹی20 ٹیم میں ان کا کردار ایک ہارڈ ہٹنگ بلے باز کا ہے لیکن ایک خراب تکنیک کے ساتھ ایسا ہونا مشکل ہے تاہم ساتھ ساتھ سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے ایک بہترین بلے باز ہیں کیونکہ انہیں وکٹ پر سیٹ ہونے کا وقت ملتا ہے جس کے بعد وہ باؤلنگ میں کی گئی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/11/2019 - 16:36:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :