اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل انگلینڈ میں شروع ہوگا

جمعہ نومبر 21:42

اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل انگلینڈ میں شروع ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) اے ٹی پی نیٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 50 واں ایڈیشن کل اتوار سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھلا جائے گا۔ مینز سنگلز مقابلوں میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ہارڈ کورٹ پر 10 نومبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 8 روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

کراچی، محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،پیٹریسن اسٹار کا فاتحانہ ..

کراچی، محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،پیٹریسن اسٹار کا فاتحانہ آغاز

پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناسر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ"میں پیٹریسن اسٹار باسکٹ بال کلب کا فاتحانہ آغاز ،مد مقابل مضبوط حریف ... مزید

وقت اشاعت : 08/11/2019 - 21:42:35

Your Thoughts and Comments