فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

ہفتہ 9 نومبر 2019 16:45

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، میزبان برازیل، سپین، پیراگوائے، جنوبی کوریا، ہالینڈ، میکسیکو، فرانس اور اٹلی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) اتوار سے شروع ہوگا، پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جنوبی کوریا نے پری کوارٹر فائنل میں انگولا جبکہ میکسیکو نے جاپان کو شکست سے دو چار کیا تھا، اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل ہالینڈ اور پیراگوائے کے درمیان کھیلا جائے گا، ہالینڈ نے نائیجیریا اور پیراگوائے نے ارجنٹائن کو پری کوارٹر فائنل میں ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 09/11/2019 - 16:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :