پاکستانی کرکٹ احسن علی ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے

سندھ کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز کو واقعے کے فوری بعد ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز نے 2 دن کیلئے زیر نگرانی رکھنے کی تلقین کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 نومبر 2019 22:44

پاکستانی کرکٹ احسن علی ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) پاکستانی کرکٹ احسن علی ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے، سندھ کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز کو واقعے کے فوری بعد ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز نے 2 دن کیلئے زیر نگرانی رکھنے کی تلقین کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے جا رہے ایک میچ کے دوران جارح مزاج پاکستانی بلے باز احسن علی سر پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سندھ کی نمائندگی کرنے والے بلے باز احسن سر پر گیند لگنے کے باعث گراونڈ میں ہی بے ہوش ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد ہنگامی طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے احسن علی کو فی الحال 2 روز کیلئے ہسپتال میں ہی زیر نگرانی رکھنے کی تلقین کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسن علی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ احسن علی ناصرف سندھ کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ ہیں۔ احسن علی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ احسن علی نے گزشتہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن میں خاصی اچھی کارکردگی سے خود کو ایک جارح مزاج بلے باز کے طور پر منوایا تھا۔
وقت اشاعت : 09/11/2019 - 22:44:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :