انگلش کاؤنٹی گلوسیسٹرشائر نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل کرسچین سے معاہدہ کرلیا

جمعہ 15 مارچ 2013 13:15

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) انگلش کاؤنٹی گلوسیسٹرشائر نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل کرسچین سے معاہدہ کرلیا۔ گلوسیسٹرشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ جان بریسویل نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسچین ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں اور آل راؤنڈر ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:15:07