سابق انگلش آل راؤنڈر بلیک ویل کا فٹنس مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعہ 15 مارچ 2013 13:15

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) سابق انگلش آل راؤنڈر بلیک ویل نے فٹنس مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بلیک ویل طویل عرصے سے کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور تین آپریشنز کرانے کے باوجود وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انہوں نے پروفیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ 34 سالہ آل راؤنڈرز نے ڈرھم سے معاہدہ کر رکھا تھا لیکن گزشتہ سیزن میں واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:15:07