سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اپنا پانچواں میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا

جمعہ 15 مارچ 2013 13:15

ایپوہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) 22 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پانچواں اور آخری میچ کل ہفتہ کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4-3 سے زیر کیا تھا تاہم دوسرے میچ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 6-0 سے شکست ہوئی ۔ تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کو روایتی حریف بھارت نے 3-1 سے شکست دی تھی۔پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان میچ 2-2گول سے برابر رہا تھا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشنز کے لئے میچز (کل)اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:15:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :