ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، جرمنی کی اینجلیک کریبر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 15 مارچ 2013 13:16

کیلی فورنیا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، جرمنی کی اینجلیک کریبر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے جانیوالے پہلے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آرزنیکا مد مقابل تھیں لیکن وکٹوریہ آرزنیکا دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئیں۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کریبر کو آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کیخلاف واک اوو مل گیا، سمانتھا سٹوسر پنڈلی کی انجری کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئیں۔
وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:16:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :