یوئیفا چیمپئنز لیگ،مالاگا نے ایف سی پورٹو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 15 مارچ 2013 13:16

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں مالاگا نے ایف سی پورٹو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں مالاگا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایف سی پورٹو کو 2-0 گول سے ہرایا، پہلے ہاف میں مالاگا کو پورٹو کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مالاگا نے ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی، اس طرح مالاگا کی ٹیم کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:16:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :