33ویںنیشنل گیمزکے سلسلے میں خواتین کے ہاکی مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے

پیر 11 نومبر 2019 20:27

33ویںنیشنل گیمزکے سلسلے میں خواتین کے ہاکی مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) 33ویںنیشنل گیمزکے سلسلے میں خواتین کے ہاکی مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے۔پاکستان آرمی ،پاکستان ریلوے،پنجاب اور پاکستان واپڈکی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے میزبان ٹیم خیبر پختونخواکوعبرتناک شکست دیکر صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہراتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان ریلوے کی ٹیم نے سندھ پر گولوں کی بوچھاڑ کردی اور یکطرفہ مقابلے کے بعدصفر کے مقابلے میں 13گول سے کامیابی سمیٹی ،ریلوے کی جانب سے تہمینہ نے چار،آرزونے تین ،سحرش اور شارقہ نے دو ،دوجبکہ مہوش اور زارانے ایک ایک گول سے سکور کیا۔

اسی طرح پنجاب نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا،پنجاب کی جانب سے اریبہ سرور اور صدف نے پیلنٹی کارنر کے ذریعے گول سکول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔واپڈاکی ٹیم کو بلوچستان کیخلاف واک آوور کی بنیادپر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 20:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :