پنجاب سپورٹس بورڈ کے افسران بورڈ کے اکائونٹ میں موجود ایک ارب 7کروڑ کی رقم سے لا علم نکلے

پیر 11 نومبر 2019 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) پنجاب سپورٹس بورڈ کے افسران بورڈ کے اکائونٹ میں موجود ایک ارب 7کروڑ روپے کی رقم سے لا علم نکلے۔ مذکورہ رقم پنجاب بنک میں واقعہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے اکائونٹ میں موجودہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ ننے اتنی بڑی رقم کی موجودگی کے بارے جب بورڈ کے افسران سے پوچھا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا جبکہ دوسری طرف محکمہ خزانہ نے اکائونٹ میں موجود رقم کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سرکاری اکائونٹ میں منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ رقم گزشتہ 7 سال سے اکائونٹس میں پڑی تھی۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 23:45:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :