عمران خان کو تھوڑا سا وقت دے دیں، شاہد آفریدی نے سلیم صافی سے یہ کیوں کہا؟

سلیم صافی نے ٹماٹر مہنگا ہونے پر ٹویٹ کیا تھا کہ کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو شاہد آفریدی کو وزیر اعظم بنا دیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 نومبر 2019 12:40

عمران خان کو تھوڑا سا وقت دے دیں، شاہد آفریدی نے سلیم صافی سے یہ کیوں کہا؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12نومبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سینئر صحافی سلیم صافی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کو تھوڑا سا وقت دے دیں۔سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے ٹماٹر کی قیمت بڑھنے پر ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ’ ’ اب بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنا لیں، پھر بھی کچھ کمی رہ جائے تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو بنا لیں“۔

سلیم صافی کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے سینئر صحافی کو مخاطب کرکے کہا” ستر سال کا بوجھ ہے ، سلیم بھائی تھوڑا وقت عمران خان کو بھی دے دیں؟ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کے ہمارے سیاست دان بھی دیتے! کرشمے کھلاڑی دکھاتے رہے ہیں اتنی جلدی ہمت نا ہاریں۔

(جاری ہے)

پاکستان زندہ باد“۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 3 روز کے دوران ٹماٹر کی قیمت 70 روپے کے اضافے کے ساتھ 250 روپے کلو ہوچکی ہے۔

لاہور میں ٹماٹر کی چھلانگ کراچی سے کہیں زیادہ ہے اور یہاں اس کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اس سارے معاملے سے بے خبر ہیں ، انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کی سبزی منڈی میں فی کلو ٹماٹر 17 روپے میں مل رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 12:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :