لاہور ہائیکورٹ کا شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اوپنرکا نام سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 نومبر 2019 13:02

لاہور ہائیکورٹ کا شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم جاری کردیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق شرجیل خان کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی ،عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزار ت داخلہ کو قومی اوپنر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا ۔

یاد رہے کہ شرجیل خان کا نام سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جسکے بعد اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے،پی سی بی نے تصدیق کی کہ شرجیل خان ری ہیب پروگرام کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، لیکچرز انکی زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوگا جس میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ انکاکرکٹ سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس گھناﺅنے دھندے کے اثرات کس قدر بھیانک ہیں،توقع ہے کہ وہ اپنے شہر حیدرآباد میں کلب میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اسوقت شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانےکی کوشش کررہے ہیں،شرجیل کے فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے سٹیج میں شرکت کے امکانات روشن ہیں، وہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے ،پی ایس ایل میں اچھی کارکر دگی کے بعد امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔


وقت اشاعت : 12/11/2019 - 13:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :