پارلیمنٹ کی تجاویزنے کرپٹ کرکٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سری لنکن پارلیمنٹ میں سپورٹس کرپشن پر دس سال قید جبکہ5لاکھ جرمانے کی تجویز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 نومبر 2019 16:05

پارلیمنٹ کی تجاویزنے کرپٹ کرکٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12نومبر2019ء) سری لنکن حکومت نے کرکٹ کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ کچھ سالوں سے بڑھتی ہوئی اسپورٹس کرپشن پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی جس میں کھلاڑیوں کو کرپشن کرنے پر سخت سزاﺅں کی تجاویز دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میچ فکسنگ اور جوئے پر سخت سزاﺅں کی قانون سازی کرنےوالا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں سپورٹس کرپشن پر دس سال قید جبکہ5لاکھ جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔سری لنکن حکام نے میچ کا نتیجہ بدلنے یا اس پرتاثرانداز ہونے پربھی سزا کی تجویزدی ہے۔اس سے پہلے بھی سری لنکا میں کھیلوں پر جوا غیر قانونی تھا تاہم نئی قانون سازی کے بعد شہریوں کو اوورسیز میچوں میں جوئے پر بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ گزشتہ برس سری لنکا کے فاسٹ باولر دلہارا لوکھوٹیگ کو 2017ءمیں ایک محدود اوورز کی سیریز میں کرپشن پر معطل کردیا گیاتھا۔

وہ آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے تیسرے سری لنکن کھلاڑی ہیں۔سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا اور نووان زوئیسا پر بھی کرپشن کے حوالے سے الزامات ثابت ہوچکے ہیں جن کی وجہ سے جے سوریاکو کرپشن کےخلاف تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر دوسال کی جبکہ زوئیسا کو میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنا پڑاہے۔سری لنکن وزیر کھیل کہتے ہیں کہ کھیلوں میں نچلی سطح سے اوپر تک ہر قسم کی کرپشن کا قلع قمع کیاجائےگا۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 16:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :