فرانس اور برازیل کی ٹیمیں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 12 نومبر 2019 16:34

فرانس اور برازیل کی ٹیمیں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) میزبان برازیل اور فرانس کی ٹیمیں فیفا کے زیر اہتمام جاری 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سپین اور اٹلی کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فرانسیسی ٹیم نے انہتائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا، فرانس کی ٹیم نے سپین کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میگا ایونٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان برازیل کی ٹیم نے اٹلی کو 2-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 16:34:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :