انگلینڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان

پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا

منگل 12 نومبر 2019 23:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، انگلش ٹیم آئندہسال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مارچ تک آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 23:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :