آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری بابراعظم تیسرے ، بولرز میں محمد عامر ساتویں نمبر پر موجود

بدھ 13 نومبر 2019 00:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر جب کہ بولرز میں محمد عامر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی بیٹسمین بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ویرات کوہلی، روہت شرما، بابر اعظم، ڈیوپلیسی، روس ٹیلر، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، کوئنٹن ڈی کوک، جیسن رائے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے امام الحق بارہویں، فخرزمان سولہویں اور حارث سہیل اکتیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ٹرینٹ بولٹ، مجیب الرحمان، کاگیسو ربا دا، پیٹ کمنز، کرس ووئیکس، مچل اسٹارک، محمد عامر، میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کے نام شامل ہیں۔پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی تئیسویں، شاداب خان ستائیسویں، عمادوسیم پینتیسویں اور حسن علی چالیسویں نمبر پر ہیں جب کہ آل راؤنڈر میں بین اسٹوکس سرفہرست، محمد نبی دوسرے اور عماد وسیم تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 00:03:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :