بھارتی باﺅلر نے محض تین دنوں میں ہی دوبار ہیٹرک کرلی

دیپک چاہر نے پہلے بنگلہ دیش کیخلاف ہیٹرک کی اور پھر مقامی ٹی ٹونٹی ایونٹ میں وداربھا کیخلاف دوبارہ یہ کارنامہ سر انجام دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 نومبر 2019 12:46

بھارتی باﺅلر نے محض تین دنوں میں ہی دوبار ہیٹرک کرلی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13نومبر2019ء) بھارتی کرکٹ دیپک چاہار نے تین دن کے وقفے سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔ مقامی ٹی ٹونٹی ایونٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں راجستھان اور وداربھا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں چاہار نے راجستھان کی نمائندگی کرتے ہوئے درشن نال کنڈے، شری کانت واگھ اور اکشے واڈکر کو آﺅٹ کرکے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں بھی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس سے قبل 10نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں چاہار بنگلہ دیشی بیٹسمین پر قہر بن کر برسے اور صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو 2-1 سے سیریز میں کامیابی بھی دلوائی تھی۔چاہر نے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک طرف بہترین گیند بازی کا سابق سری لنکن سپنر اجنتھا مینڈس کا ایک اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2012ءمیں زمبابوے کے خلاف میچ میں 8 رنز دے کر 6 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی اور دوسری طرف انہوں نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں شفیع الاسلام، مستفیض الرحمٰن اور امین الاسلام کو آﺅٹ کرکے بین الاقوامی کیریئر میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔                                                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 12:46:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :