فیفا کے زیر اہتمام 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے

پہلے سیمی فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ ہالینڈ اور دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ٹیم برازیل کے مد مقابل ہوگی، رپورٹ

بدھ 13 نومبر 2019 14:58

فیفا کے زیر اہتمام 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے
بر ازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) فیفا کے زیر اہتمام 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ ہالینڈ اور دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ٹیم برازیل کے مد مقابل ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ ٹاپ فور مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ میکسیکو اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جس میں ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے گلرمو گریرو میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا۔ اس سے میچ میں ایل سیلواڈور کے آئیوان برٹن ریفری ہوں گے۔ دونوں سیمی فائنلز میں سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 17 نومبر کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 14:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :