اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کل سے شروع ہوگا

بدھ 13 نومبر 2019 17:10

اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کل سے شروع ہوگا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیم کپ کا آغاز کل جمعرات سے بنگلہ دیش میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں ایشیا کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، ہانگ کانگ، سری لنکا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کل جمعرات کو پاکستان اور افغانستان ایمرجنگ کے درمیان کوکس بازار میں کھیلا جائے گا، اسی روز دوسرے میچ میں بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 16 نومبر کو سری لنکا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 نومبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔ سیمی فائنل مقابلے 20 اور 21 نومبر جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 17:10:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :