مکی آرتھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے بعد پی ایس ایل سے بھی فارغ

کراچی کنگز کا سابق پاکستانی کو چ کی جگہ ڈین جونز کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

بدھ 13 نومبر 2019 20:40

مکی آرتھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے بعد پی ایس ایل سے بھی فارغ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب پاکستان سپر لیگ5میں بھی کوچنگ اسائنمنٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔4سال کراچی کنگز کی کوچنگ کرنیوالے مکی آرتھر کو فرنچائز نے تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ ڈین جونز کو ملے گی جو پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ڈین جونز کو کراچی کنگز نے ہیڈ کوچ مقرر کرنیکا فیصلہ کیا ہے جسکا اعلا ن جلد کیا جائے گا۔ ڈین جونز نے 4سال اسلام آباد یونائیٹڈکی کوچنگ کی تھی اور 2016ئ اور2018ئ میں ٹائٹل جتوائے۔ ڈین جونز نے گذشتہ سال مصباح الحق کو کھلاڑی کی حیثیت سے کھلانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے 3 سالہ رفاقت ختم کرکے پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور اب ڈین جونز کی جگہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو اسلام آباد کا نیا ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈین جونز اور وسیم اکرم اسلام آباد میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اب کراچی کنگز کے ساتھ جونز ہیڈ کوچ اور وسیم اکرم ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ مکی آرتھر کا کسی بھی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ نہ ہوسکا ہے۔پی ایس ایل کے ابتدائی چار سالوں کے دوران کراچی کی ٹیم نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی جبکہ ڈین جونز کا شمار پی ایس ایل کے کامیاب ترین کوچز میں ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے ساتھ پاکستان کے پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس کی فرنچائز میں تقرری کا امکان ہے۔ ملتان سلطانز انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈریو فلاور کا تقرر کررہی ہے جبکہ چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان، پشاور زلمی کے محمد اکرم اور لاہور قلندرز کے عاقب جاوید ہوں گے۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 20:40:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :