جشن آزادی پولو ٹورنا منٹ 2019 کے فائنل میچ حلقہ 1 جی بی نے جیت لیا

بدھ 13 نومبر 2019 23:26

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ضلع گلگت میں ضلعی انٹظا میہ کی جانب سے جاری جشن آزادی پولو ٹورنا منٹ 2019 کے فائنل میں حلقہ 1 جی بی نے 5 کے مقا بلے میں 10گول کر کے جشن آزادی پولو ٹونا منٹ جیت لیا۔ ٹورنا منٹ کے مہما ن خصو صی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آ غا تھے جبکہ کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمدمیر محفل تھے۔ تفصیلات کے مطا بق جشن آزادی گلگت بلتستان ٹورنا منٹ میں 19 ٹیمو ں نے حصہ لیا۔

اپنے اپنے پول میں سخت مقا بلوں کے بعد ڈموٹ ریڈ اور حلقہ 1 جی بی کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوا لیفائی کیا۔ فائنل میچ میں سخت مقابلہ ہوا۔ شائیقین پولو ہزاروں کی تعداد میں آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں مو جود تھے۔ اور پولو کے شائیقین نے ضلعی انتظا میہ کی جانب سے جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنا منٹ 27 سال بعد ضلع سطح پر منعقد کرانے پر ڈی سی گلگت نوید احمد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئی کہا کہ ضلعی سطح پر ٹورنا منٹ کو بحال کرنے سے ضلع گلگت میں پولو کاکھیل مزید پروان چڑھے گا۔

(جاری ہے)

اس طرح کی مثبت سر گرمیو ں سے نوجوانوں کو اپنے صلا حیتوں کو اجاگر کر نے کا موقع ملے گا اور پر امن ما حول کو مزید تقویت ملے گی۔ میچ کے اختتام پر ونر اور رنر ٹیمو ں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستا ن خرم آ غا نے ونر ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے نقد جبکہ رنر اپ ٹیم کے لئے پچا س ہزار روپے نقد کا بھی اعلان کیا۔ٹورنا منٹ کی رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافی بھی تقسیم کی۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 23:26:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :