پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء)
پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری باکسنگ مقابلے آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ خواتین مقابلوں میں
سندھ کی تین باکسرز رضیہ بانو، سارہ اور مہرین اپنی اپنی کیٹگری میں حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ مردوں کے مختلف کوارٹر فائنل میچوں میں نیوی،
سندھ، واپڈا، بلوچستان، ہائر ایجوکیشن، ریلویز، کے پی کے، پی اے ایف، اسلام آباد اور آرمی کے کھلاڑی مختلف کیٹگیز کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
(جاری ہے)
خواتین کے 48-51کلو گرام ویٹ کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں
سندھ کی رضیہ بانو نے
پنجاب کی فاطمہ کو شکست دی جبکہ 54-57کلو گرام کیٹگری میں
سندھ کی سارہ نے آزاد
کشمیر کی دعا کو زیر کیا، اسی طرح خواتین لائٹ ویٹ کی 57-60کلو گرام کیٹگری میں
سندھ کی مہرین نے اسلام آباد کی اسمہ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 48کلو گرام کیٹگری کے خواتین کے کوارٹر فائنل میں کے پی کے کی سیرت نے آزاد
کشمیر کی رقیہ بی بی کو شکست دی جبکہ مردوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں 49کلوگرام کیٹگری میں نیوی کے دائود خان نے کے پی کے عبداللہ اور
سندھ کے زوہیب رشید نے ہائیر ایجوکیشن کے احمد خان کو
واپڈا کے جہانزیب خان نے آرمی کے محمد سعید کو اور
بلوچستان کے ذاکر حسین نے پی اے ایف کے بلال احمد کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے رسائی حاصل کی اسی طرح52کلوگرام ویٹ کیٹگری کے کوارٹر فائنل مرحلے میں
واپڈا کے عطاء اللہ نے نیوی کے سجاد رشید کو ہائیر ایجوکیشن کے عبدالولی نے
بلوچستان کے بشیر اھمد کو ریلویز کے نور علی نے
پولیس کے تنویر کو اور آرمی کے سید محمد آصف نے
سندھ کے احمد آفریدی کو زیر کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا مقابلوں کے 56کلو گرام مقابلوں میں نیوی کے اورنگزیب نے
پولیس کے محمد شعیب کو اور پی اے ایف کے نعمت اللہ نے
سندھ کے حامد حسین کو
بلوچستان کے الیاس اسلم نے آزاد
کشمیر کے عمر بشیر اور
واپڈا کے نقیب اللہ نے آرمی کے حسنین اسلم کو کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست سے دو چار کیا اسی طرح60کلو گرام ویٹ کیٹگری میں اسلام آباد کے کامل فخر سید نے
سندھ کے زوہیب کو ریلویز کے محمد اشرف نے
پنجاب کے محمد شعیب آرمی کے ابراہیم نے
بلوچستان کے محب اللہ کو اور
واپڈا کے محب اللہ نے
پولیس کے گل محمد کو ہرایا جبکہ 64کلو گرام کیٹگری کوارٹر فائنل میچوں میں
سندھ کے عبدالجلیل نے
پنجاب کے فہد اسلم کو نیوی کے ادر خان نے پی اے ایف کے عامر مسعود کو
واپڈا کے نقیب اللہ نے
بلوچستان کے اپنے ہی ہم نام کو اور
پاکستان آرمی کے سلیمان بلوچ نے ریلویز کے محمد دائود کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔