پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھل گئے

سری لنکن ٹیم دسمبر میں راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 نومبر 2019 12:19

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھل گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14نومبر 2019ء) 10 سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے جس کے بعد سری لنکن ٹیم دسمبر میں لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا کا کہناہے کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں، ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے سری لنکن بورڈ کی جانب سے سیریز کی تصدیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکن کرکٹ کے مشکور ہیں،سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔                                                                                                                      
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 12:19:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :