نسیم شاہ میں ڈینس للی کی جھلک نظر آتی ہے:وقار یونس
نوجوان پیسر ایک باصلاحیت فاسٹ باﺅلر ہیں:باﺅلنگ کوچ
ذیشان مہتاب جمعرات 14 نومبر 2019 13:39
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14نومبر 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے لیجنڈ ری آسٹریلین فاسٹ باﺅلر ڈینس للی کی یاد آتی ہے۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ایک باصلاحیت فاسٹ باﺅلر ہیں، ان کا ایکشن اچھا اور پیس بھی ہے، نوجوان باﺅلر کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے لیجنڈری باﺅلر ڈینس للی کی یاد آتی ہے، نسیم شاہ جسامت میں سابق آسٹریلوی پیسر کے برابر نہیں لیکن ان کے انداز میں ہی بولنگ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔وقار یونس نے کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہم یہاں صرف کھیلنے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اے کیخلاف عمران خان سینئر اور نسیم شاہ سمیت پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ اور دیگر مبصرین کی بڑی تعداد نے بھی نسیم شاہ کی باﺅلنگ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں 16 سالہ انتہائی باصلاحیت پیسر کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 13:39:41
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے