نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، سٹیفانوس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 14 نومبر 2019 17:29

نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، سٹیفانوس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) یونانی مایہ ناز ٹینس سٹار سٹیفانوس عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ سٹیفانوس کی اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج میں مسلسل دوسری کامیابی تھی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج مینز سنگلز میچ میں 21 سالہ یونانی ٹینس سٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاری الیگزینڈر زویرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ یہ سٹیفانوس کی اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے پہلے میچ میں روسی کھلاڑی ڈینل مدویدوف کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 17:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :