دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی ،دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیاگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیلے گی۔سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں،سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا نے کہاکہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیںاوریقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہو گا، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 23:28:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :