گلف فٹبال کپ: سعودی عرب کا قطر میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کا اعلان

ایونٹ دارالحکومت دوحہ میں ہورہا ہے 24نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:46

دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) سعودی فٹبال آرگنائزیشن کے مطابق سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم گلف فٹبال کپ 24 میں شریک ہوگی۔ گلف کپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہورہا ہے جو 24نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے کہ گلف فٹبال آرگنائزیشن نے سعودی فٹبال ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے اتحاد میں اٴْس وقت دراڑ آئی جب جون 2017ئ میں سعودی عرب نے قطر پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کی پشت پناہی رکھنے والے گروہوں کی شدت پسندی کی کارروائیوں میں دوحہ مدد کر رہا ہے، ساتھ ہی قطر پر یمن میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرنے کا بھی الزام لگایا گیا تاہم دوحہ نے الزامات کی تردید کردی تھی۔

(جاری ہے)

قطر کے ایران سے تعلقات دیگر عرب ریاستوں کے لیے ناپسندیدہ تھے۔

نتیجتاً سعودی عرب سمیت چھ عرب ممالک، جن میں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن شامل تھے، نے دوحہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔الشرق الاوسط کے مطابق گلف فٹبال آرگنائزیشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی قومی فٹبال ٹیمیں قطر میں ہونے والے گلف کپ میں شریک ہوں گی۔گلف آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے قبل آرگنائزیشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا۔ صدارت چیئرمین شیخ حمد بن خلیفہ بن احمد آل ثانی نے کی تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تینوں ممالک کی قومی ٹیموں نے شرکت کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل قطر، کویت، سلطنت عمان، عراق اور یمن گلف کپ میں شرکت کی توثیق کرچکے تھے۔ تین ہفتے قبل دوحہ میں گلف کپ کی قرعہ اندازی کے وقت تک صرف پانچ ٹیموں کی شرکت کی منظوری سامنے آئی تھی۔سعودی عرب، امارات اور بحرین کی منظوری کے بعد نئی قرعہ اندازی ہوگی۔ گلف کپ 24 کے مقابلے مقررہ شیڈول کے مطابق 24 نومبر ہی کو شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 23:46:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :