باکسنگ فیڈریشن کا اپنی نوعیت کی پہلی پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ منعقد کروانے کا اعلان

اولمپک اور دیگر پروگیشنلز مقابلوں میں باکسرز کی تربیت کیلئے اس پلیٹ فارم کو موثر بنائینگے، سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن

جمعرات 14 نومبر 2019 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ (پی پی بی ایل) منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) ناصر ٹنگ کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کا فیڈریشن کیساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ لیگ منعقد کروائی جائے گی اور اس حوالے سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود کی سربراہی میں پروفیشنل باکسنگ مینجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ملک میں باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مینجمنٹ کمیٹی میں پروفیشنل باکسنگ لیگ کے ڈائریکٹر شاہد احمد کو بھی کمیٹی رکن کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پی پی بی ایل کے صدر سید نعمان شاہ نے باکسنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپک اور دیگر پروگیشنلز مقابلوں میں باکسرز کی تربیت کیلئے اس پلیٹ فارم کو موثر بنائینگے جبکہ باکسنگ لیگ کے حوالے سے جلد تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 23:57:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :