برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 15 نومبر 2019 10:10

برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) میزبان برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ میکسیکو نے پہلے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہالینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل نے فرانس کو مات دیکر عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میگا ایونٹ کی سیمی فائنلز کی شکست خوردہ ٹیموں ہالینڈ اور فرانس کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میکسیکو کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا بعد میں میچ کے فیصلے کے لئے دونوں ٹیمون کو چھ، چھ پنالٹی ککس دیئں گئیں جس پر میکسیکو نے ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل کی ٹیم نے فرانس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ پہلے ہاف پر فرانس کی ٹیم کو برازیل کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62ویں، 76 ویں اور 89 ویں منٹ میں گول کرکے فرانس کو 3-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کی طرف سے کائیو جارج، ورن اور لازارو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 10:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :