افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کوکھیلا جائے گا

جمعہ 15 نومبر 2019 14:36

افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کوکھیلا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹیم کو افغان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 30 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 17 نومبر کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تینوں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز لکھنئو میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 14:36:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :