پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :کارساز کلب اور فالکن کلب نے فتح سمیٹ لی

جمعہ 15 نومبر 2019 18:50

پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :کارساز کلب اور فالکن کلب نے فتح سمیٹ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام KBBAکے اشتراک سے عبدالناسر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ،پہلا میچ کارساز کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 35کے مقابلے میں 43باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے بہزاد خان 15،عقیل خان 13،عثمان خان 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد حسن اقبال اور فیضان یوسف 10,10جبکہ شارق سلیمان نے 9پوائنٹس اسکور کئے دوسرے میچ میں فالکن باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 38کے مقابلے میں 39باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے شہریار ناسر 20،عمر فاروق 10اور عمر تبریز نی8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن علی 15،سعد صلاح الدین 10اور رحمن خان نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،طاروق حسین اور راحیل مبین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار تھے ۔

وقت اشاعت : 15/11/2019 - 18:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :