کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ،فائنل اسکواڈ تیار

سنگلز میں اشعر میر اور طلحہ امان جبکہ ڈبل میں زین احتشام، احمد نیل اورایم طلحہ امان اور اشعر میر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 15 نومبر 2019 18:50

کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ،فائنل اسکواڈ تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) شمسی ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی جیم خانہ میں جاری "کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ "اختتامی مراحل میں داخل ،فائنل اسکواڈ تیار ایشن انڈر 14میں گرلز ڈبل کٹیگری میں نتالیہ زمان اور ورشا داس نے میدان مارلیا ،ایشن انڈر 14بوائز سنگلز میں اشعر میر نے مد مقابل زین احتشام کو 6-0,6-1سے جبکہ طلحہ احمد نے مد مقابل نادر مرزا کو 6-4,6-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،انڈر14ڈبل میں زین احتشام اور احمد نیل کی جوڑی نے مد مقابل ایم یونس حلیم اور نعمان یونس کو 6-1,6-2سے او رطلحہ امامن اور اشعر میر کی جوڑی نے مد مقابل یحییٰ لونی اور ایم کاشان طارق کو 6-1,6-0سے مات دیکر فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شمسی ٹینس اکیڈمی کے تحت کراچی جنویئر ٹینس انیشیٹو کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اسکولوں کے طلباء وطالبات کو ٹینس کی کوچنگ دی گئی اس موقع پر نبیر شمسی نے طلباء و طالبات کو ٹینس کی کوچنگ دی ،پاکستان ٹینس فیدریشن کے نائب صدر و شمسی اکیڈمی کے روح رواں خالد جمیل شمسی ،سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے خالد رحمانی ،ITFکوالیفائیڈ ریفری عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 18:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :