شاہ عبد الطیف بھٹائی گرلز ہاکی ٹورنامنٹ رائل میمن ہاکی اکیڈمی خیر پور نے جیت لیا

جمعہ 15 نومبر 2019 18:50

شاہ عبد الطیف بھٹائی گرلز ہاکی ٹورنامنٹ رائل میمن ہاکی اکیڈمی خیر پور نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) شاہ عبد الطیف بھٹائی گرلز ہاکی ٹورنامنٹ رائل میمن ہاکی اکیڈمی خیر پور نے جیت لیا مہران اسپورٹس ایسوسی ایشن اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام شاہ عبد الطیف گرلز ہاکی ٹورنامنٹ 2019پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان نے کہا کہ حکومت کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ساتھ ہاکی پر بھی توجہ دے تو عالمی سطح پر مڈل لاسکتے ہیں ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں بچوں کو کھیل کی تفریح مہیا کرکے نوجوانوں کو بے راہ وی اور برائیوں سے بچانا ہے یہ ہی نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں رائل وومین ہاکی خیر پور نے DHAجیکب آباد ہاکی کلب کو 4-0سے جبکہ دوسرے میچ میں ویمن اسپورٹس ہاکی اکیڈمی سکھر نے بے نظیر ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کو 5-1سے شکست دے دی جبکہ فائنل میں رائل ویمن ہاکی اکیڈمی خیر پور نے ویمن اسپورٹس ہاکی اکیڈ می سکھر کو 1-0سے شکست دے کر شاہ عبد الطیف بھٹائی گرلز ہاکی ٹورنامنٹ2019 اپنے نام کی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سندھ منور وسان ،اسپیشل گیسٹ اسسٹنٹ کمشنر سکھرلقمان افضل اعوان ،ویمن اسپورٹس اکیڈمی سکھر کی چیئر پرسن شائستہ بلوچ ،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رمضان جمالی،سکھر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذوالفقار حسین،ایونٹ کے آرگنائزر سیکریٹری ناصرہ یاسمین ،جاوید حنیف میمن دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور شائقین ہاکی خواتین بڑی تعداد موجود تھی۔

منور وسان نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے امن معاشرہ ممکن ہے کھیل کود نوجوانوں کو تعمیری جدو جہد کی طرف راغب کرنا اور برائیوں سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں منور وسان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اسپورٹس کے شعبہ کو ملٹی نیشنل کمپنیاں سپورٹ کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے اسکول کالج اور کلب لیول کی ہاکی کو یکساں طور پر سپورٹ کرنے سے نوجوان گرلز ٹیلنٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

نعمان افضل اعوان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نا صرف معاشرہ کو پر امن بنانے کے لئے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہ بات خوش آئند ہے کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا بہت اہم کردار ہے ۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 18:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :