ابوظہبی ٹی 10 لیگ، ناردرن واریئرز نے افتتاحی میچ میں مراٹھا عریبیئنز کو ہرا دیا، اینڈرے رسل کے ناقابل شکست 58 رنز

جمعہ 15 نومبر 2019 21:41

ابوظہبی ٹی 10 لیگ، ناردرن واریئرز نے افتتاحی میچ میں مراٹھا عریبیئنز کو ہرا دیا، اینڈرے رسل کے ناقابل شکست 58 رنز
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں ناردرن واریئرز نے مراٹھا عریبیئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا، اینڈرے رسل نے 58 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مرد میدان قرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے لیگ کے افتتاحی میچ میں مراٹھا واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے، ڈاسن شنکا نے 19 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چاڈوک والٹن 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، اینڈرے رسل اور کرس ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ناردرن واریئرز نے ہدف 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، اینڈرے رسل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 24 گیندوں پر 58 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 21:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :