پشاور،33ویں قومی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، واپڈا ایونٹ میں بالادستی ثابت کرنے میں کامیاب

جمعہ 15 نومبر 2019 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) 33ویں قومی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوئے واپڈا کے کھلاڑی اس ایونٹ میں اپنی بالادستی ثابت کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے 5سونے 4چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیتے جبکہ آرمی ایک سونے چار چاندی اور 4کانسی ، ریلویز نے ایک سونے اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی کے پی ، پنجاب اور سندھ کے حصے میں ایک ایک کانسی کا تمغہ آیا، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے پہلی آرمی نے دوسری سندھ اور ریلویز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ کواتین ٹیم مقابلوں میں بھی واپڈا اور آرمی بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ کے پی اور پنجاب تیسرے نمبر رہے اسی طرح مردوں کے انفرادی مقابلے میں واپڈا کے محمد رمیض خان مقابلوں کے چمپئن قرار پائے آرمی کے سلیمان ورک دوئم آرمی کے فیضان ظہور اور واپڈا ہی کے عاصم قریشی سوئم ٹھہرے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ریلویز کے حمزہ ملک اور کاشف رزاق سونے، آرمی کے سلیمان ورک اور عبید شاہ چاندی، واپڈا کے عاصم قریشی، رمیض خان اور سندھ کے حائل شاہ اور فرقان پٹیل کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے اسی طرح مقابلوں کے مکسڈ ڈبلز میں واپڈا کے رمیض اور شبنم نے واپڈا ہی کے عاصم قریشی اور سعدیہ فلک کو فائنل میں شکست دی آرمی کے سلمان ورک اور صباء مشتاق اور فیضان ظہور اور عائشہ فہیم کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کی شبنم جلالی چمپئن قرار پائین انہوں نے فائنل میں واپدا ہی کی صنم یٰسین کو شکست دے کر انفرادی ٹائٹل جیتا، آرمی کی ثناء مظفر اور عائشہ فہیم تیسرے نمبر پر رہیں خواتین کے ڈبلز ایونٹ میں میدان پاکستان آرمی کے ہاتھ رہا ثناء مظفر اور عائشہ فہیم نے واپڈا کی شبنم جلالی اور سعدیہ ملک کو فائنل میں شکست سے دو چار کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا، واپڈا کی عائشہ شرجیل اور صنم یٰسین اور سیمان عالم اور فروا بابر کانسی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2019 - 22:42:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :