ٹورمیچ ،ٹیسٹ کپتان اظہر علی بیمار ہوگئے

بخار اور گلے میں انفیکشن کی وجہ سے کپتان آسٹریلیا الیون کیخلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں

جمعہ 15 نومبر 2019 23:11

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو بخار اور گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے۔واکا گرانڈ، پرتھ میں ہونے والے اس مقابلے میں اننگز کا آغاز امام الحق اور عابدعلی نے کیا، گزشتہ پریکٹس میچ میں بطور اوپنر کھیلنے والے شان مسعود اس بار تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، عابد علی کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، حارث سہیل کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی دراز ہوگیا وہ صرف 2 رنز بنا پائے۔

محمد رضوان ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور22رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، شان مسعود نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 76رنز بنا کر پوویلین لوٹے، اس وقت کریز پر بابر اعظم اور اسد شفیق موجود ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے مابین 74رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے پریکٹس میچ میں آسٹریلیا اے کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 29نومبر سے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں پنک گیند کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گی۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 23:11:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :