ٹور میچ، نیوزی لینڈ اے نے انگلینڈ کے خلاف تین روزہ میچ کی پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی

گلین فلپس کی سنچری، ہمیش رادرفورڈ اور ٹام بلنڈل کی نصف سنچریاں، انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 26 رنز بنالئے

جمعہ 15 نومبر 2019 23:11

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) نیوزی لینڈ اے نے انگلینڈ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، کلین فلپس 116، کپتان ٹام بلنڈل 60 اور ہمیش رادرفورڈ 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انگلینڈ کے بین سٹوکس اور جوفرا آرچر نے دو، دو جبکہ سٹورٹ براڈ اور لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، انگلینڈ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 26 رنز بنالئے اور اسکو نیوزی لینڈ اے کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 276 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

جمعہ کو فانارئی کے مقام پر شروع ہونے والے تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ اے کے کپتان ٹام بلنڈل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

راچن راویندرا کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد ہمیش اور فلپس نے زمہ دارانہ انداز میں ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، تو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 107 قیمتی رنز بنے، اس موقع پر ہمیش رادرفورڈ 59 رنز بناکر آرچر کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، جیمز نیشم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، اس موقع پر فلپس کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 116 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انکو لیچ نے آئوٹ کیا۔

کپتان ٹام بلنڈل 60 رنز بناکر آرچر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ مچل 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور کپتان بلنڈل نے پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ انگلینڈ کے بین سٹوکس اور جوفرا آرچر نے دو، دو جبکہ سٹورٹ براڈ اور لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنالئے،اور اسکو نیوزی لینڈ اے کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 276 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ کائل جیمیسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 23:11:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :