بھارت ویمن نے تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

بھارت کی میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری

جمعہ 15 نومبر 2019 23:11

پروویڈنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) بھارت ویمن نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، فاتح ٹیم نے 60 رنز کا ہدف بآسانی 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں پروویڈنس کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان انیسا محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی جو غلط ثابت ہوا، ویسٹ انڈین ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 59 رنز بناسکی، بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث اس کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔

چیڈیئن نیشن اور ہنری نے 11، 11 رنز بنائے، بھارت ویمن کی طرف سے دیپتی شرما اور رادھا یادیو نے دو، دو جبکہ انوجا پاٹل، پوجا، کور، پونم نے ایک ایک کھلاڑیو کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے مطلوبہ 60 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمیما ناقابل شکست 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ ہیلی میتھیوز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمیما کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 23:11:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :