ویں نیشنل گیمز میں کراٹے کے مزید سات ایونٹس کا فیصلہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:02

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) 33ویں نیشنل گیمز میں کراٹے کے مزید سات ایونٹس کا فیصلہ ہو گیا جس میں واپڈا کی ٹیم مزید پانچ سونے کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی، ریلویز اور آرمی کے حصے میں ایک ایک سونے کا تمغہ آیا پشاور کے سپورٹس ارینا میں منعقد کراٹے کے ان مقابلوں کی 67کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کے نصیر احمد نے سونے، آرمی کے قربان نے چاندی، سندھ کے عبدالجبار اور پنجاب کے سفیان علی نے کانسی کا تمغے حاصل کئے مقابلوں کی 75کلو گرام کیٹگری میں ایشین چمپئن واپڈا کے سعدی غلام عباس نے سونے ، ہائیر ایجوکیشن کے نادر نے چاندی آرمی کے ابوذر اور اسلام آباد کے محمد عمر نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ 84کلو گرام کیٹگری میں میدان واپڈا کے محمد اویس کے ہاتھ دیا جبکہ آرمی کے عدنان اکرم نے دوسری بلوچستان کے ہدایت اللہ اور پنجاب کے محمد طارق نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 50کلو گرام کیٹگری میں ریلویز کی صابر گل سونے بلوچستان کی شبنم چاندی، پنجاب اور واپڈا کی سائرہ اقبال اور بینش اکبر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا خواتین کی 55کلو گرام کیٹگری میں آرمی کی ثناء کوثر پہلے ریلویز کی ماہ گل دوسرے واپڈا کی فخر النساء اور بلوچستان کی لطیفہ تیسرے نمبر پر رہیں اسی طرح 61کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کی ناز گل نے پہلی ریلویز کی ثانیہ نے دوسری سندھ کی شیزان اور آرمی کی حناء خان نے تیسری پوزیشن لی خواتین کے 68کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کی کلثوم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں ہائیر ایجوکیشن کی عائشہ امجد نے سلور، آرمی کی انوش خان اور ریلویز کی نازدانہ نے برونز میڈل حاصل کیا جبکہ واپڈا کی ٹیم15میں سے 9ایونٹس میں سونے دو میں چاندی اور تین میں کانسی کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے آرمی دو سونے سات چاندی اور 5کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے کے پی، ہائیر ایجوکیشن، ریلویز اور بلوچستان نے ایک ایک سونے کا تمغہ جیتنے میںکامیاب رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2019 - 00:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :