نیشنل گیمز،فٹ بال ایونٹ میں پاک نیوی اور واپڈاکی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:02

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) 33ویں قومی کھیلوں کے فٹ بال ایونٹ میں پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا پشاور کے طہماس خان فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جانے والے اس سلسلے کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ائیر فورس کو 2-0سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نیوی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان آرمی کی مضبوط ٹیم کو ایک گول سے شکست دی فاتح نیوی کی جانب سے واحد گول امین عالم نے سکور کیا۔
وقت اشاعت : 16/11/2019 - 00:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :