شعیب اور ہربھجن کا طنز و مزاح سوشل میڈیا پر وائرل

ہربھجن نے سپیڈ سٹار کے بیٹے کیلئے نیک تمناﺅں کا ظہار کیا، مذاق میں یہ بھی لکھا کہ ’بھائی سپیڈ کم نہیں ہوئی‘

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 نومبر 2019 14:15

شعیب اور ہربھجن کا طنز و مزاح سوشل میڈیا پر وائرل
چندی گڑھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر2019ء) سابق قومی سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان طنز و مزاح جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردونوں کے درمیان طنز و مزاح کا آغاز اس وقت ہوا جب شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی۔
اس تصویر پر سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے مبارک باد دی اور بچے کے لیے نیک تمناﺅں کا ظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہربھجن سنگھ نے ساتھ ہی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’بھائی سپیڈ کم نہیں ہوئی۔‘انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا جس سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر مسکرائے اور لکھا کہ ’بھاجی باز آجا ‘۔
یاد رہے کہ شعیب اختر جون 2014 ءمیں ہری پور کی 20سالہ رباب خان سے خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کا پہلا بیٹا میکائیل 7 نومبر 2016ءمیں پیدا ہوا جب کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں وہ دوسری بار بیٹے کے باپ بنے ہیں ۔              




وقت اشاعت : 16/11/2019 - 14:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :