شیشہ کیفے کیس ، شعیب ملک کو نوٹس جاری

عدالت عالیہ نے سابق کپتان کو کراچی کے پتے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 22:46

شیشہ کیفے کیس ، شعیب ملک کو نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست پر ایک بار پھر شعیب ملک کو کراچی کے پتے پر نوٹس جاری کردیے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2019کے میچ سے قبل شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت کا ایک بار پھر شعیب ملک کو کراچی کے پتے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز شیشہ بار میں تفریح کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا، ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا تھا ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ سے دو دن قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا ،فاسٹ بالر وہاب ریاض اپنی اہلیہ اور دیگر کرکٹر ز کے ہمراہ شیشہ پیتے دیکھے گئے تھے جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 16/11/2019 - 22:46:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :