نیشنل گیمز،واپڈا نے آرمی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ہفتہ نومبر 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) واپڈا نے آرمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر نیشنل گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

واپڈا کی جانب سے شجی احمد، تصور اقبال، رضوان اور عظیم نے ایک ایک گول کیا، آرمی کی جانب سے علی حیدر اور نعمان نے گول کئے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا، پنجاب کی جانب سے عدنان نے دو، ارشد اور ابوذر نے ایک ایک جبکہ خیبر پختونخوا کی جانب سے واحد گول خباب نے کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2019 - 23:36:56

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments