ایبٹ آباد ،نیشنل گیمز جوڈو ایونٹ آرمی نے جیت لیا

واپڈا نے دوسری اور نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ایبٹ آباد میں کھیلا گیا نیشنل گیمز جوڈو ایونٹ آرمی نے جیت لیا، واپڈا نے دوسری اور نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آخری روز مردوں کی 81 کے جی کیٹگری میں واپڈا کے کامران بٹ نے پہلی، پنجاب کے محمد یار نے دوسری، آرمی کے عباس اور نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

90 کے جی میں آرمی کے قیصرپہلے، واپڈا کے عمیر دوسرے، پولیس کے سلیمان اور سجاد تیسرے نمبرپر رہے، سو کلوگرام میں انٹرنیشنل جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے ٹیم کے لئے دوسرا انفرادی گولڈ میڈل جیتا، ریلوے کے عمر نے چاندی، ریلوے ہی کے رانا شجاع اور عابد نے کانسی کے تمغے جیتے۔ سو کے جی سے زائد کیٹگری میں آرمی کے افضل نے پہلی، واپڈا کے معروف نے دوسری، نیوی کے حامد اور پولیس کے عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

خواتین 57 کے جی میں آرمی کی عاصمہ رانی نے پہلی، نیوی کی فہمیدہ نے دوسری، خیبر پختونخوا کی ناہیدہ اور سندھ کی فاطمہ عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 63 کے جی میں آرمی کی آمنہ ٹوڈا پہلے، واپڈا کی سونم دوسرے، نیوی کی فضیلت اور سندھ کی ثناء تیسرے نمبر پر رہیں۔ 70 کے جی میں آرمی کی صائمہ نے پہلی، واپڈا کی عتیقہ نے دوسری، نیوی کی نازیہ اور ریلوے کی زویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جوڈ میں آرمی نے 14 سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں اور 238 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، واپڈا نے چار سونے، سات چاندی، دو کانسی اور 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ نیوی نے چار چاندی، سات کانسی کے تمغوں اور 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی
وقت اشاعت : 16/11/2019 - 23:39:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :