پشاور،بارش کے باعث 33 ویں قومی کھیلوں کا فٹ بال ایونٹ کا فائنل نہیں کھیلا جاسکا

نیوی اور واپڈا کو مشترکہ طور پر فاتح اور گولڈ میڈل کا حقدار قرار دے دیا گیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) بارش کے باعث 33 ویں قومی کھیلوں کا فٹ بال ایونٹ کا فائنل نہیں کھیلا جاسکا جس پر آرگنائزنگ کمیٹی نے نیوی اور واپڈا کو مشترکہ طور پر فاتح اور گولڈ میڈل کا حقدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تیسری پوزیشن کے میچ میں پی اے ایف نے آرمی کو مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔ پی اے ایف نے متاثر کن کھیل پیش کیا اور ایک کھلاڑی نے پانچ گول کئے جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے منظور خان اور سہیل نے ایک ایک گول کیا، آرمی کی جانب سے واحد گول سرفراز نے کیا
وقت اشاعت : 16/11/2019 - 23:39:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :