سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، آفیشلز کی تقرری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ

10 سال بعد پاکستان میں ہونے والی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفر ی کی تقرری کا امکان

پیر 18 نومبر 2019 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آفیشلز کی تقرری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق10 سال بعد پاکستان میں ہونے والی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفر ی کی تقرری کا امکان رواں ہفتے ہوسکتاہے، آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ یہ ٹیسٹ میچز 11 دسمبر کو راولپنڈی اور 19 دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد پی سی بی نے راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول میچز کے لیے اپنی تیاریوں میں تیزی لانا شروع کردی ہے، مارکیٹنگ شعبے کے لوگ اس سیریز کو ہر لحاظ سے نفع بخش بنانے کے لیے متحرک ہوچکے، گراونڈز اور وکٹوں کی تیاری کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سطح فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی ابتدائی میٹنگز کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہوگا۔ پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس ٹیسٹ سیریز کے لیے صحافیوں کی ایکریڈیشن کا بھی آغاز کردیاہے۔ ٹیسٹ میچز کے دوران شائقین کے داخلہ ٹکٹ کی قیمت نہایت کم رکھنے کے ساتھ بعض انکلوڑرز فری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 15:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :