سیدھی اور صاف بات ہے میں برا کھیل رہا ہوں: فخر زمان

ان دنوں برے وقت سے گزر رہا ہوں، اپنی خراب پرفارمنس پر کوئی جواز پیش نہیں کروں گا: اوپر بلے باز

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 19:04

سیدھی اور صاف بات ہے میں برا کھیل رہا ہوں: فخر زمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اوپر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ سیدھی اور صاف بات ہے میں برا کھیل رہا ہوں، ان دنوں برے وقت سے گزر رہا ہوں، اپنی خراب پرفارمنس پر کوئی جواز پیش نہیں کروں گا۔ فخر زمان نے آخری 10ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صرف 85رنز ہی بنائے اور 10ماہ سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی ناکام ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور اپنی فارم کی بحالی کے لیے ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میچز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ فخر زمان نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی کارکردگی سے خود مطمئن نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی غلطیاں اور خامیاں سامنے آئی ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ، اسی لیے ٹرافی کے 4 روزہ میچز کھیل رہا ہوں تاکہ اعتماد اور پرفارمنس دونوں واپس آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ، کوشش ہوگی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کرکٹ کی ایک سادہ سی تھیوری ہے کہ آپ کو وکٹ پر رٴْکنا ہوتا ہے ، میری یہی کمزوری ہے، میں وکٹ پر نہیں رک پا رہا، وکٹ پر رکنے اور سنبھل کر کھیلنے کی پریکٹس کررہا ہوں۔ فخر زمان نے کہا کہ اپنی خامیاں دور کرنے کے لیے ڈومسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس کے بعد قائد اعظم ٹرافی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ پرفارم نہیں کریں گے تو ٹیم سے باہر ہوں گے اگر پر فارم کریں گے تو ٹیم کے اندر ہوں گے۔فخر زمان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے، میں محنت کروں گا اور اور اپنی کمزوریوں پر کام کروں گا، کوشش کروں گا کے ٹیم سلیکٹرز کو اپنے کھیل اور محنت سے مطمئن کروں۔انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 19:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :