پی سی بی کاقومی کرکٹرز کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل

پیر 18 نومبر 2019 22:43

پی سی بی کاقومی کرکٹرز کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل ہوگیا ۔8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا۔کیمپ میں محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا تھا۔محمد عرفان اور محمد عامر نے کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

عمرہ کی ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کررہے ۔شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ خوشدل شاہ اور محمد حسنین اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 22:43:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :