قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
بلوچستان کے اسپنر محمد اصغر کے 5 شکار، ناردرن کے عمر امین اور علی سرفراز کی نصف سنچریاں
پیر 18 نومبر 2019 20:29
(جاری ہے)
دوسری جانب کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں ناردرن نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 339رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کے کپتان نعمان علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو عمرامین اور ذیشان ملک پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 115 رنز کا مستحکم آغاز فراہم کیا۔اس موقع پر ناردرن کے ا وپنر عمرامین ایونٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور نہ کرسکے۔انہوں نے10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے90 رنز کی اننگز کھیلی۔ذیشان ملک 45 رنزبناکر آوٴٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے علی سرفراز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ فیضان ریاض اور شاداب خان کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد حماد اعظم اور جمال انور نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حماد اعظم 48اور جمال انور 18 رنز سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔سدرن پنجاب کی جانب سے اسپنر محمد عرفان 3وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
ادھرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلیبیٹنگ کا فیصلہ کیا جوزیادہ موٴثر ثابت نہ ہوسکا۔ اوپنر سلمان بٹ 2 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم دوسری وکٹ کے لییکپتان احمد شہزاد نے محمد سعد کے ہمراہ 69 رنز کی شراکت قائم کی۔احمد شہزاد 48 اور محمد سعد 31 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔عمر اکمل کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور عثمان صلاح الدین نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کامران اکمل 59 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ عثمان صلاح الدین 50 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں۔ وہ احسان عادل کے ہمراہ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ سندھ کی جانب سے تابش خان نے 3 اور انور علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 20:29:38
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شکیب الحسن کے آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی کے امکانات
-
اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی، پنجاب اور بلوچستان نے اپنے میچز جیت لئے، سنول شہزادہ کی ڈبل سنچری
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا